بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

کترینہ کیف نے ٹیچر رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی قبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر کی خدمات حاصل کرلیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

کترینہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں ان کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سیکھنا ہے جس کے لیے انہوں نے ٹیچر بھی رکھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ ان کے ہونے والے شوہر وکی کی فیملی کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کی شادی میں‌ تصویر لینے پر شوٹ کر دیا جائے گا

واضح رہے کہ کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں