site
stats
انٹرٹینمںٹ

آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

SRK
شاہ رخ‌ خان ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بہترین فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینا کیف ناکامیوں کے بھنور سے نکل کر ایک بار پھر نمبر ون کی پوزیشن پر توجہ مرکوز کر چکی ہیں.

تفصیلات کے مطابق کسی زمانے میں‌ کامیاب ترین ایکٹرس تصور کی جانے والی کترینا کیف کو حالیہ برسوں میں چند بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، یوں‌ لگتا تھا کہ ان کا کیریر خاتمے کی سمت گامزن ہے، مگر ’’خانز‘‘ کا سہارا ملتے ہی ان کی ستارے پھر چمکنے لگے.

سلمان خان کے ساتھ “ٹائیگر زندہ ہے” میں‌ جلوہ گر ہونے والی کترینا کا کیریر پھر ٹریک پر آگیا ہے. گذشتہ برس ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی.

رواں‌ برس بھی فلمی پنڈت کترینا کیف کے لیے کامیابیوں کی پیش گوئی کر رہے ہیں، اس بار وہ دیوالی کے موقع پر عامر خان کے ساتھ “ٹھگ آف ہندوستان” اور کرسمس پر شاہ خان کے روبرو فلم “زیرو” میں‌ دکھائی دیں‌ گی.

دونوں‌ فلمیں‌ میگا پراجیکٹس ہیں اور انڈسٹری کو ان سے کئی امیدیں‌ وابستہ ہیں.

 شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

گذشتہ دنوں ایک ہندوستانی جریدے سے بات کرتے ہوئے کترینا کیف نے فلم “زیرو” کے ٹیزر کو ملنے والے شان دار ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ‌ خان اس فلم سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بہترین فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں‌ انھیں‌ بہترین افراد کی معاونت حاصل ہے.

انھوں‌ نے مزید کہا کہ “زیرو” کی ٹیم اور شاہ رخ خان کی سنجیدگی اور لگن دیکھتے ہوئے وہ آنکھ بند کرکے ان پراعتماد کرسکتی ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top