ممبئی :باربی ڈول کترینہ کیف ایک بار پھر سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دبنگ خان کےساتھ جلوہ گرہوں گی۔
تفصیلات کےمطابق فلم اندسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی مدد کرنےکا سوچ لیں توزمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست کی تو ان کا انداز ہی مختلف ہوجاتاہے۔
جی ہاں بات ہورہی ہےکترینہ کیف کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بےایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہےکئی سال گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داؤ پر لگ چکا ہےجس کے بعد بالی ووڈ کےسلطان ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب اپنی ہوم پروڈکشن کی فلم میں بھی کاسٹ کرلیا ہے۔
خیال رہےکہ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں نظرآئیں گے۔
یاد رہےکہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔
واضح رہےکہ سلمان خان کی پروڈکشن میں ہدایت کاراتل اگنی ہوتری کی فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخرمیں شروع ہوگی۔