منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

کترینہ کیف کے بیوٹی پراڈکٹ کے بارے میں‌ خاتون کا حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی بیوٹی پراڈکٹ ’کے‘ کے بارے میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کترینہ کیف کی بیوٹی پروڈکٹ ’Kay‘ استعمال کرنے کے بارے میں بنگلورو کی ایک خاتون صارف کا تجزیہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انھوں نے اس نے اس پروڈکٹ کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، ایک صارف نے اسے ریڈایٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

صارف نے کیپشن میں اس پراڈکٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت کی بات نہیں ہوگی کہ کترینہ کیف اب بالی ووڈ میں کوئی دلچسپی نہ لیں۔ اس سے صارف کی مراد یہ تھی کہ ان کی بیوٹی پراڈکٹ اتنی اچھی ہے کہ ان کا یہی بزنس عمدہ چلے گا۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ یہ ویڈیو میں کترینہ کے پراڈکٹ کی تشہیر کے لیے نہیں بنارہی، بلکہ اس پراڈکٹ نے مجھے اتنا حیران کیا کہ میں بارش کے بیچ میں یہ ویڈیو بنارہی ہوں۔

خاتون نے کہا کہ آپ میری آنکھیں دیکھ سکتے ہیں؟ بارش میں میرا آئی لائنر بالکل بھی دھندلا نہیں ہوا! میری فاؤنڈیشن اور لپ اسٹک دھندلی ہوگئی ہے لیکن اس آئی لائنر کو دیکھو! یہ Kay از کترینہ کی پراڈکٹ ہے میں واقعی کیٹی سے متاثر ہوئی ہوں!

خیال رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف کے انسٹاگرام پیج کی طرف سے ان کی بیوٹی پراڈکٹس Kay سے متعلق ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی تھی، اس میں اداکارہ بالکل مختلف نظر آ رہی تھیں جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو مداح حیران رہ گئے کہ وہ کتنا بدل گئی ہیں۔

No wonder Katrina has no interest in Bollywood anymore
byu/Defiant_Ingenuity845 inBollyBlindsNGossip

ویڈیو میں کترینہ کیف نے اپنے برینڈ کی نئی ہائیڈرا کریم لپ اسٹک کی تشہیر کی تھی جو بظاہر لانچ کے چند ہی دنوں بعد فروخت ہوگئی تھی، ویڈیو میں کترینہ نے اپنے پروڈکٹ کی مختلف خوبیوں کے بارے میں بات کی۔

ای ریڈایٹ صارف نے ان کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا کہ شاید کترینہ نے اپنے اوپری ہونٹ پر فلرز کروایا ہے، ایک پرستار کا کہنا تھا کہ وہ معمول سے زیادہ چمک رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں