بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ کن فلموں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر یکسر تبدیل ہوگیا۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ نمستے لندن، سنگھ از کنگ، ویلکم، عجب پریم کی غضب کہانی، راجنیتی اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسے فلموں نے بھارتی انڈسٹری میں ان کے کیریئر کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔
میرسی کرسمس کترینہ کی ریلیز ہونے والی آخری فلم تھی جس میں انھوں نے تامل اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، یہ فلم فریڈرک ڈارڈ کے فرانسیسی ناول لی مونٹی چارج (برڈ ان اے کیج) پر مبنی تھی۔
کترینہ کیف نے مذکورہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس پر فلم بنائی گئی ہے انھیں اس ناول سے پیار ہے۔ اس میں سب کچھ ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ یہ ناول شاعرانہ بھی ہے اور بہت پراسرار بھی، اس میں ڈرامہ بھی ہے اور یہ کافی منفرد ہے۔
انھوں نے ہدایت کار راگھون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ انھیں اسکرین پر دیکھتے ہیں تو ان کی فلموں میں کرداروں میں ایک خاص اچھوتا پن اور حقیقت ہوتی ہے۔
اگرچہ کترینہ کو بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیے ہوئے 21 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ اب بھی یہی خیال کرتی ہیں کہ انھیں کافی طویل سفر طے کرنا ہے اور بہت کچھ کرنا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے میری کرسمس میں اپنے پسندیدہ ہدایت کار سری رام راگھو کے ساتھ کام کیا ہے۔