بچے کے ساتھ خریداری، کترینہ کی ویڈیو وائرل katrina kaifs shopping
The news is by your side.

Advertisement

کترینہ کی بچے کے ساتھ خریداری، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچے کو گود میں اٹھائے کھلونے کی دکان کے اندر کھڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ کترینہ کیف آج کل اپنی نئی آنے والی ’فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کا پوسٹر دو روز قبل ہی شائع کیا گیا ہے۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ چھوٹے بچے کو گود میں اٹھائے کھلونوں کی دکان میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ہاتھ میں ایک کھلونا اٹھا کر بچے سے دریافت کیا کہ تمھیں یہ چاہیے؟ جب بچے نے اس کی پیکنگ پر انگلیاں مارنی شروع کیں تو انہوں نے بچے کو منع کیا اور کہا کہ ’اگر ہم اس کا ڈبہ کھول دیں گے تو ہمیں پیسے دینا ہوں گے‘۔

علی عباس ظفر نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ ’یہ معصوم بچہ کون ہے‘ ساتھ ہی انہوں نے ائیرپورٹ اور فلم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ائیرپورٹ کی کسی دکان پر بنائی گئی ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو ارجن کپور نے کترینہ کو مشورہ دیا کہ ’آپ نے کھلونوں کی قیمت کیوں پوچھی ، سارے خرید کر بچے کے ہاتھ میں تھما دیں‘۔

کترینہ نے جواب میں لکھا کہ ’ارے ارجن ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کھلونے خرید سکیں‘۔

اداکارہ اور ارجن کے درمیان دلچسپ گفتگو سے صارفین خوب محظوظ ہوئے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو دیکھیں

 

#tigerzindahai #dairies #airport @katrinakaif #baby rocky #who is cuter?

A post shared by ali (@aliabbaszafar) on


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں