site
stats
انٹرٹینمںٹ

دبنگ خان کی نئی فلم سے کترینہ آؤٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نئی آنے والی فلم ریس 3 میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی تھیں تاہم اُن کا یہ خواب ادھورا رہ گیا اور ڈائریکٹر نے انہیں فلم کی کاسٹ سے باہر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی آنے والی فلم ریس 3 کے ڈائریکٹر نے فلم کی کاسٹ کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس کو  مرکزی کرداروں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

قبل ازیں فلم ڈائریکٹر کی جانب سے مرکزی کردار کے لیے بیوٹی کوئن کترینہ کیف کا انتخاب متوقع تھا تاہم اب مرکزی کردار کے لیے نئی اداکارہ کا نام فائنل کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق سلمان خان کی خواہش پر کترینہ کیف کی جگہ جیکولین کو فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

پڑھیں: سلمان اور کترینہ یورپ میں ایک ساتھ

یاد رہے سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبنگ خان ایک سال کے اندر فلموں میں ایک ہی اداکارہ کو رکھنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کو جب ریس 3 کی کاسٹ سے اپنا نام نکلنے کی اطلاع ملی تو وہ سیخ پا ہوگئیں تاہم انہوں نے مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کو من گھڑت بھی قرار دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top