کترینہ کی کرنل قذافی کے ساتھ تصویر، بھارتی میڈیا میں ہلچل Katrina
The news is by your side.

Advertisement

کترینہ کی کرنل قذافی کے ساتھ تصویر، بھارتی میڈیا میں ہلچل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ساتھ 15 برس پرانی تصویر منظر عام پر آگئی جس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری اور بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر ماڈل شمیتا سین سنگھا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کترینہ کی 15 برس قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کترینہ اور دیگر بھارتی ماڈلز کرنل قذافی کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

شمیتا کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی تصویر میں دیگر بالی ووڈ ماڈلز بھی نظر آرہی ہے، جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ 15 سال قبل جب ہم ایک فیشن شو کے لیے لیبیا گئے تھے تو لیبیا کے سربراہ نے ملاقات کا شرف بخشا تھا اور یہ لمحہ ہم سب کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

پڑھیں: کترینہ کے بچپن کی تصویر وائرل

سپر ماڈل نے مزید لکھا کہ اس دورے میں ہمارے ساتھ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف بھی موجود تھیں اس لیے یہ یادگار سفر تھا مگر پتہ نہیں آج شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد شاید وہ اس لمحے کو بھول چکی ہوں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے ولای تصویر

تصویر میں کترینہ کے ساتھ دیگر بھارتی ماڈلز بھی موجود ہیں جو اب شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے، تصویر میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان اور کترینہ یورپ میں ایک ساتھ، تصاویر وائرل

سپر ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر نے بھارتی میڈیا پر ہلچل مچادی کیونکہ کترینہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور میڈیا پر ہر زد عام ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے تصویر سے متعلق کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں