بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کیٹی پیری سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک :‌امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں جبکہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے رواں برس اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئےساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کمائےاور سب سے زیادہ کمائی والی اداکارہ بن گئیں جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور کیٹی پیری کے درمیان پانچ کروڑ ڈالر کا فرق ہے، ٹیلر سوئفٹ نے آٹھ کروڑ ڈالر کمائے۔

تیسرے نمبر پرراک بینڈ فلیٹ ووڈ میک آیا ہے، جس نے پانچ کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر سمیٹے، پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کے ساتھ لیڈی گاگا چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں شامل دیگر فنکاروں میں جینیفر لوپیز دو کروڑ 85 لاکھ ڈالر، مارایا کیری دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور ریانا دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے سے ساتھ موجود ہیں۔

برٹنی سپیئرز جنھوں نے حال ہی میں اپنی نئی البم پر کام کرنے کا اعلان کیا ہے چھٹے نمبر پر ہیں جن کی گذشتہ سال کی کمائی تین کروڑ دس لاکھ ڈالر رہی.


یاد رہے کہ گذشتہ سال سب سے زیادہ کمانے والی موسیقار بیونسے تھیں، تاہم اس سال بیونسے پانچویں پوزیشن پر ہیں جن کی کمائی اندازاً پانچ کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں