نیوریارک: امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ حال ہی میں اپنا‘لائف ٹائمز ٹور’مکمل کرنے کے بعد اب ورلڈ کپ اسٹیج سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی گلوکارہ 12 جون کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر انگل ووڈ میں واقع‘سوفائی اسٹیڈیم’میں افتتاحی تقریب کی ہیڈ لائن پرفارمر ہوں گی، جہاں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ ہوگا۔
کیٹی پیری کے ساتھ افتتاحی تقریب میں دیگر معروف فنکار بھی شریک ہوں گے جن میں‘فیوچر’،‘لیسا’،‘ٹائلا’،‘انیٹا’،‘ریما’اور ڈی جے سنجوئے شامل ہیں۔
گلوکارہ کیٹی پیری کا امیگریشن ایجنٹس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر رد عمل
دوسری جانب میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل میکسیکو سٹی کے‘ازٹیکا اسٹیڈیم’میں بھی شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے تمام تفریحی پروگرام میچ شروع ہونے سے 90 منٹ قبل پیش کیے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


