جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

خوش ہوں کہ عالمی کپ میں کپتانی کرنے کا موقع ملا، کوشل مینڈس

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شناکا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اب کوشل مینڈس شوپیس ایونٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

عالمی کپ میں کپتانی ملنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ کپتانی میرے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کپتانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں ویسے ہی کھیلوں گا جیسا کہ میں کھیلتا آیا ہوں کیوں کہ کپتان بننا میرے لیے نیا نہیں۔

مینڈس نے کہا کہ اس سے قبل میں دیگر ٹیموں کی کپتانی بھی کر چکا ہوں، گوہاٹی میں ہونے والے پریکٹس میچ میں بھی میں نے قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

سری لنکن بیٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹنگ پرکافی اعتماد ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمارے پاس ایک بہتر بیٹنگ یونٹ ہے جو کہ فارم میں ہے اور باؤلنگ یونٹ بھی ایسا ہی ہے۔

مینڈس کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت میں پچز بیٹنگ فرینڈلی ہوتی ہیں اس لیے بولنگ یونٹ کو جدوجہد کا سامنا رہتا ہے۔ ہمیں فوری طور اس تبدیلی کا اپنانا ہوگا اور مجھے کامل یقین ہے کہ بولرز اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو عالمی کپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، 16 اکتوبر کو ان کا اگلا میچ آج 16 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں