حیدرآباد: بھارت کے مقبول ترین میوزک ڈائریکٹرز میں سے ایک، انیرودھ روی چندر، آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مارن سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ کاویہ ‘سن گروپ’ کے چیئرمین کالانیتھی مارن کی صاحبزادی ہیں۔ جوڑا رواں سال نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی خبریں پہلے ہی گردش کر رہی تھیں، لیکن اس کی باضابطہ تصدیق اس وقت ہوئی جب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ‘ایکس’ (X) پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اگرچہ شادی کی تقریب کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، لیکن شادی کے مقام کے بارے میں ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ تقریب 11 نومبر کو یونان میں منعقد ہو سکتی ہے۔
جوڑے کے بارے میں قیاس آرائیاں پہلی بار 2025 میں سامنے آئی تھیں جب دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔
کاویہ مرن اور انیرودھ روی چندر کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
انیرودھ کے لیے یہ دوہری خوشی کا موقع ہے، کیونکہ وہ اس وقت اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ، دونوں زندگیوں میں زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔


