The news is by your side.

Advertisement

کراچی چیمبر کی سعودی عرب سے عمرہ فیس پر نظر ثانی اور واپس لینے کی اپیل

کراچی : کراچی چیمبر کی سعودی عرب کی کونسل برائے وزراء کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے 2ہزار ریال ویزہ فیس عائد کیے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کی اپیل کی ہے، انکا کہنا ہے کہ عمرہ فیس کے باعث ہزاروں پاکستانی مقدس فریضے کی ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے۔

کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ پاکستان دوسرا بڑا اسلامی ملک ہر سال تقریباَ 10لاکھ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں اور آبادی کا زیادہ حصہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے اس اقدام کے نتیجے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

kcci-1

انہوں نے کہا کہ عمرہ فیس میں ردو بدل کے حوالے سے سعودی سفارتخانے اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل نے اب تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری تو نہیں کیا تاہم مختلف سعودی نیوز ویب سائٹس پر موجود رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پہلی بار عمرے کی ادائیگی کرنے والوں کی 2ہزار ریال فیس سعودی حکومت برداشت کرے گی جبکہ دوسری بار یا پھر اس سے زیادہ عمرہ کرنے والوں کو یہ بوجھ بزات خود برداشت کرنا ہوگا۔

کراچی چیمبر نے میاں محمد نوازشریف، وزارت بین الاقوامی امور اور وزارت مذہبی امورسے بھی اپیل کی کہ وہ سعودی حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھائیں تاکہ عمرہ زائرین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

یاد رہے نئے اسلامی سال کے آغاز پر سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لئے پہلی دفعہ ایک سال کے اندر کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری دفعہ ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں