The news is by your side.

Advertisement

کے ڈی اے کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات جمیل بلوچ لا پتہ ہوگئے

کراچی: “کراچی ڈیلوپمنٹ اتھارٹی” کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات جمیل بلوچ کل شام اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے،اُن کی گمشدگی کی رپورٹ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جمیل بلوچ گذشتہ شام دفتری امور کی انجام دہی کے بعد اپنے دفتر سوک سینٹر سے سرکاری گاڑی میں اپنے گھر واقع شاہ فیصل کالونی کی جانب روانہ ہوئے تھے۔

تاہم رات گئے گھر نہ پہنچنے پر اہلِ خانہ نے فون ملایا تو ڈائریکٹر جمیل بلوچ کے دونوں موبائل فون بند ملے،جس کے بعد اُن کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کرادی گئی تھی۔

ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے ڈائریکٹر کے ڈی اے جمیل بلوچ کی سرکاری پوٹھوہار جیپ توعزیز بھٹی کے علاقے سے برآمد کر لی گئی تاہم جمیل بلوچ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اس موقع پر ایس پی ڈاکٹر فہد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جمیل بلوچ کی تلاش جاری ہے، اور کیس کی مختلف ذاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جلد ہی ان کا سراغ لگا لیاجائے گا۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جمیل بلوچ زمین پر قبضے کے خلاف موثر مہم چلا رہے تھے جس کے باعث قبضہ مافیا اُن سے سخت نالاں تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں