ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے اور شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے اور شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کراچی میں حسب روایت پانی کی پہلی بوند پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونا شروع ہوگئی۔ نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کاٹھور، نصرت بھٹو کالونی میں بجلی بند ہے۔

ان علاقوں کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا، لیاری، لیاقت آباد، غریب آباد، موسیٰ کالونی، اورنگ آباد، جیکب لائنز، گارڈن اسکیم 33 میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بارش کے علاوہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں 12 بارہ گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں 3 بار لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو جواز بناکر شہر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے کاروباری ادارے 10 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش کا شکار

بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں بالخصوص گھروں اور اسپتالوں میں موجود بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں