site
stats
پاکستان

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ: گیس پریشر کی وجہ سے ہے، کے الیکٹرک

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کی اصل وجہ گیس پریشر میں کمی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالےسے کے الیکٹرک کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کیا گیا میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں دو روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پڑھیں: شہر قائد میں 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش، عوام بے حال

ترجمان کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ گیس پریشر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’گیس پریشر میں کمی اور کمپنی کا ایک یونٹ ٹرپ ہوا ہے جس کی وجہ سے آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے‘‘۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں دشواری کا سامنا ہے، لوڈشیڈنگ کو تقسیم کرنے کے لیے صرف مخصوص علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top