کراچی (20 مئی 2026): کے الیکٹرک کی جانب سے عید الاضحیٰ پر شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھے جائیں۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسفارمرز اور برقی تنصیبات کے قریب عید پر قربانی کے جانور باندھنے سے گریز کی اپیل کی ہے، جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ برقی تنصیبات کے قریب پانی استعمال نہ کیا جائے۔
کے الیکٹرک نے کہا بجلی کے کھمبوں اور تاروں پر آرائشی سامان نہ لگائیں، اور قربانی کے دوران بجلی کے انفرااسٹرکچر سے فاصلہ رکھیں، غیر قانونی کنڈوں سے بھی خبردار کرتے ہوئے کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ایسے کنکشن سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
قربانی کا جانور گھر پہنچ کر بیمار کیوں؟ ماہرین نے خبردار کردیا
ترجمان نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں برقی تنصیبات حفاظتی معیار کے مطابق لگائی جائیں، اور بجلی سے متعلق خطرناک صورت حال کی فوری اطلاع 118 پر دی جائے۔
کے الیکٹرک کے مطابق عید کے دوران ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


