جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

کیماڑی میں 2 مسافر لانچیں آپس میں ٹکرا گئیں، خاتون جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیماڑی گیٹ نمبر ایک قریب 2 مسافر لانچیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کیماڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو مسافر لانچوں کا تصادم ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کیماڑی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 7 افراد کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا، لانچوں میں 20 سے 25 افراد موجود تھے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ 10 سے 12 زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ لانچیں کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ کی طرف جارہی تھیں، کیماڑی پولیس کی اضافی نفری بھی موجود ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں