ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کیا برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر استعفیٰ دینے والے ہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی قیادت کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود استعفے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایک 10 سالہ منصوبہ ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان بلدیاتی انتخابات میں اسٹارمر کی لیبر پارٹی کی گزشتہ 3 دہائیوں میں کسی بھی حکمران جماعت کی بدترین شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔

دائیں بازو کی عوام پسند جماعت ریفارم یو کے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جس کے بعد لیبر پارٹی کے اندرکیئر اسٹارمر کو ہٹانے کی آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔

انڈونیشیا میں 300 سے زائد غیر ملکی گرفتار

رپورٹس کے مطابق اسٹارمر کی سابق وزیر کیتھرین ویسٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کابینہ نے وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو وہ پارٹی اراکین کی حمایت حاصل کرکے قیادت کے انتخاب کا مطالبہ کریں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں