نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 85 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کریز پر آئے تو آسٹریلوی پیس اٹیک کو ناکام بنانے کے لیے ابتدا میں متحاط انداز اپنایا، 28 کے مجموعے پر پہلا نقصان اٹھانے کے بعد کپتان ولیمسن نے کمان سنبھالی اور بولرز کے سامنے ڈٹ گئے انہوں نے تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔
Kane Williamson, big match player 🙌 #NZvAUS pic.twitter.com/cNN5D8fMHs
— Doordarshan Sports (@ddsportschannel) November 14, 2021
ولیمسن نے 48 گیندوں پر 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے 32 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر سابق سری لنکن کپتان سنگاکارا اور انگلش کپتان جوئے روٹ سے تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ چھین لیا۔
View this post on Instagram
کیوی کپتان نے 32 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 14 ویں ففٹی تھی۔ ولیمسن نے ویسٹ انڈین بلے باز سیمیولز کے 85 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا سب سے بڑا اسکور بھی برابر کر دیا۔ سیمیولز نے 2016 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 85 ناٹ آؤٹ باری کھیلی تھی۔