تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں کینڈل لائٹ فریڈم واک، مودی کیخلاف نعرے بازی

لندن: کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری دنیا میں آوازیں بلند ہورہی ہیں،ٹیکساس میں ایک تقریب کےدوران پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر میں جاری انسانی بحران کےبارے میں دنیا کو آگاہ کیا،لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا بھر میں مذمت جاری، ڈلاس میں پاکستانی برادری کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو خطے کی صورتحال سے متعلق بتایا۔

انہوں نے کشمیر میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ لندن میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیا گیا،شرکا پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک گئے۔

واک میں لندن سمیت مختلف شہروں سے آئے افراد نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

شرکا نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکیں۔

یاد رہے کہ رواں برس 5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

Comments

- Advertisement -