The news is by your side.

Advertisement

گدھے چوری کی بڑھتی وارداتیں، حکومت نے تنگ آکر بڑا اعلان کردیا

نیروبی: کینیا کی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی گدھے چوری کی وارداتوں کے بعد بڑی پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ  کے مطابق کینیا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ماہ سے گدھے چوری ہونے کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ مختلف شہروں میں گدھے چوری ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے جن کی پولیس نے تحقیقات بھی کیں۔

رپورٹ کے مطابق گدھے چوری ہونے کی متعدد درخواستوں کے بعد کینیا کی حکومت نے گدھوں کے ذبیحہ اور اُن کی کھالیں برآمد (ایکسپورٹ) کرنے پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخواہ حکومت کا گدھوں کی افزائش اور ایکسپورٹ کا اعلان

کینیا کے وزیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت نے گدھوں کو ذبیحہ کرنے اور مقامی سطح پر ان کی تجارت پر بھی پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق گدھوں کی کھالیں اور گوشت چین سمیت مختلف ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ پابندی سے قبل کینیا میں گدھوں کی خرید و فروخت عام تھی جسے جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں اور فلاحی رضاکار ظالمانہ قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب چین کے شہر شین ڑین کی انتظامیہ نے کتوں اور بلیوں کے گوشت کی فروخت اور تجارت پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں