The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ: پنجابی لیجنڈز نے کیرالا کنگز کو شکست دے دی

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے پانچویں میچ میں مصباح الحق کی ٹیم پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی مدد سے کیرالا کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوسرے روز پنجاب لیجنڈز کی ٹیم دوسرا میچ کھیلا جس میں کپتان مصباح الحق نے مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پنجاب لیجنڈز نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی، انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

Image may contain: 1 person, smiling, text

میچ سمری

No automatic alt text available.

کیرالا کنگز کی جانب سے اسٹرلنگ نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فہیم اشرف اور جارڈں نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پنجابی لیجنڈز کی جانب سے شعیب ملک نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، عمر اکمل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے مصباح الحق کی ٹیم کو شکست دی، اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پنجاب لیجنڈز کو میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیرالا کنگز  اور بنگال ٹائیگرز کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا تھا جس میں اسٹرلنگ کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کیرالا کی ٹیم نے سرفراز الیون کو شکست دی تھی۔

اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے ٹیموں کو دو میچ جیتنا ضروری ہے، بنگال ٹائیگرز نے دوسرے روز کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب لیجنڈز کو شکست دی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں