اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (یکم نومبر 2026): ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 8 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزل کے بعد ملک میں مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل 4 روپے 92 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 175 روپے 80 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ رات حکومت نے اگلے 15 روز (یکم تا 15 فروری) کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کے نرخ برقرار رکھے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 12 فروری سے پیٹرول پمپس بند ہونے جارہے ہیں؟

ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 30 پیسے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی، پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری 2026 کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں