پیر, جون 15, 2026
اشتہار

مٹی کا تیل سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(16 مئی 2026): حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

قیمت میں اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے کم ہو کر 409.78 روپے فی لیٹر ہوگیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 409.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں