پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

مٹی کا تیل بھی سستا ہو گیا، نئی قیمت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 اپریل 2026): پاکستان میں مٹی کا تیل 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا، جس کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 135 روپے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت بھی 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 369 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان

یہ نئی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے، گزشتہ رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں