ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(15 مارچ 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لٹر تھی، جو اب نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد بڑھ کر نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Petrol Price Announced in Pakistan- March 13, 2026

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید احکامات تک اپنی موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔خیال رہے عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں