منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 جولائی 2026): پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

دریں اثنا، حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا۔


پیٹرول کی یومیہ قیمتیں، آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپ اونرز کا اہم بیان


پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کے لیے ہیں۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں