منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

سیا گوئل کی مقتول کیتن اگروال کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مقتول کیتن اگروال کیس کی ملزمہ سیا گوئل کی منگیتر کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ سیا گوئل کی جانب سے مقتول کیتن اگروال کو منگنی کی تقریب کی ویڈیو میں بہت خیال رکھنے والا اور مہربان قرار دیا گیا تھا۔

ویڈیو میں کیتن اور سیا کو پرتعیش منگنی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر ساتھ کھڑے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران اینکر سیا سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیتن کی کونسی بات سب سے زیادہ پسند ہے جو آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ وہ آپ کا ہیرو نمبر ون ہے۔

جواب میں ملزمہ سیا گوئل مسکراتے ہوئے کہتی ہے کہ ’یہ بہت خیال رکھنے والے اور مہربان ہیں۔‘

ویڈیو میں سیا گوئل کی کی جانب سے تعریف سن کر مقتول کیتن اگروال کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کیتن اگروال کی فروری 2026 میں سیا گوئل سے منگنی ہوئی تھی، اور ان کی شادی نومبر میں ادے پور میں ہونا طے پائی تھی۔

یہ پڑھیں: کیتن اگروال کیس: کیا سیا گوئل اور چیتن چوہدری نے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟

یاد رہے کہ سیا گوئل نے چیتن چوہدری کے ساتھ مل کر منگیتر کیتن اگروال کو کھائی میں دھکا دے کر قتل کردیا تھا، ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرکزی ملزمہ 20 سالہ سیا گوئل نے 18 جون کو منگیتر کے قتل سے تقریباً چار ماہ قبل ملزم 22 سالہ چیتن چوہدری سے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں