پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

کیون پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے مینٹور مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیٹرسن کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کیون پیٹرسن برینڈن میک کولم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگلے سال آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں میں ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

پیٹرسن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوروں کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی انگلینڈ ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی پراسرار پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈکپ جیتنے کے لیے انگلینڈ ٹیم کی مدد کی پیشکش پر فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد دوبارہ انگلینڈ کا یونیفارم پہننا ان کے لیے ایک خاص لمحہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں