پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اہم افسران عہدوں سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

شاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری کو ہٹا دیا گیا جبکہ گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر کو پی ایس او ون کے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے متعدد اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، عابد مجید سے پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

چیف سیکیورٹی آفیسر نجم الحسن کو بھی دو روز قبل عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر کو پی ایس او ون کے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامی تبدیلیاں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بہتری اور کارکردگی کے جائزے کے بعد کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں عہدوں پر اب تک نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں