تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اہلیہ کو انگوٹھی پہنانے پر دنیا بھر سے تحائف کی پیشکش، آخر کیوں؟

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقی شہری نے اپنی اہلیہ کو شادی کے کئی برس بعد گٹنے کے بل بیٹھ کر دوبارہ انگوٹھی پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں محبت کی بے تحاشا کہانیاں مشہور ہیں جن میں کچھ تو آپ کتابوں اور گانوں میں یقیناً پڑھتے اور سنتے رہتے ہوں گے لیکن سوشل میڈیا پر جنوبی افریقہ کے جوڑے کی محبت بھری ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ متعدد افراد سمیت بڑی بڑی کمپنیوں نے بھی شادی اسپانسر کرنے کی پیش کش کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک لڑکے کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایک لڑکی کو انگوٹھی دیتے دیکھا جاسکتا ہے جسے معروف فوڈ چین نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا اور صارفین سے اس جوڑے کو تلاش کرنے میں مدد مانگی۔

ٹوئٹر پر اس پوسٹ کو 17 ہزار افراد نے ری ٹویٹ کیا جس کے بعد #KFCWEDDING ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جوڑے شناخت ہوئی تو لوگوں نے انہیں شادی کی جگہ، ہنی مون اور شادی کے دن رقص و سرور کی پرفارمنس مفت کرنے کی پیش کش کردی جس میں کچھ بڑی کمپنیا اور مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

معروف گلوکار ریکس بنتونی نے ٹویٹ کیا کہ ’میں ان کی شادی میں بغیر کوئی فیس لیے پرفارم کرنے کی پیش کش کرتا ہوں جبکہ کار ساز کمپنی آڈی نے بھی ہنی مون کی پیش کش کی۔

صحافتی اداروں نے موقع غنیمت جانا اور ڈرم میگزین نے مذکورہ جورے کو اپنے جریدے میں دو صفحوں پر اپنی کہانی بیان کرنے کو کہا۔ ڈرم میگزین نے ٹویٹ کیا کہ ’ ہم ان کے ساتھ کو مزید خوبصورت بنانا چاہتے ہیں اور خوشی کے ساتھ اپنے میگزین کے دوصفحات پر انہیں اپنی کہانی بیان کرنے کی پیش کش کرتے ہیں‘۔

اس جوڑے کو موصول ہونے والی پیشکش میں مشروبات سمیت کھانا بنانے کے برتن اور کھیل کے ملبوسات بھی شامل ہیں جبکہ انھیں ہزاروں پاؤنڈز بھی عطیہ کے طور پر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھٹ ہیکٹر اور نونہلانہلہ (جوڑے) کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ ویڈیو بنائی اور اپنے ایک واٹس گروپ کو بھیجی اور کہا کہ ذرا یہ دیکھو۔ اس کے بعد میں نے اس کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام پر لگا دیا۔ پھر کیا تھا۔‘

اس جوڑے نے اپنے چاہنے والوں کے لیے فیس بک لائیو کے ذریعے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ’ہم 2010 میں ملے تھے اور  2012 میں ہماری شادی ہوچکی ہے لیکن اس وقت میری برسر روزگار نہیں تھا اس لیے اپنی اہلیہ کو پسند کی انگوٹھی نہیں دے سکا تھا اسی لیے میں نے اب اسے بہتر انگوٹھی پیش کی‘۔

جوڑے نے کہا کہ ‘شکریہ ،جنوبی افریقہ! آپ کی محبت نے ہمارے دل کو چھو لیا ہے۔ ہم کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ ہماری محبت کی کہانی نے اتنے سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -