تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی فلموں سے متاثر خطرناک سیریل کلر پکڑا گیا، واردات کی ویڈیو وائرل

بھارتی فلموں کو دیکھ کر جرائم کی وارداتیں اور قتل کرنے والا ملزم بالآخر پکڑا گیا، ملزم پولیس کیلئے چھلاوہ بنا ہوا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش (ایم پی) کی پولیس نے بڑی محنت کے بعد کنڑ زبان کی معروف فلم سیریز ’کے جی ایف‘ کو دیکھ کر سیریل کلر بننے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا ملزم ’کے جی ایف‘ میں کیے جانے والے قتل کے طریقوں سے متاثر ہوکر شہرت حاصل کرنے کے لیے سیریل کلر بنا اور اسی فلم کے طریقے کے تحت تین سیکیورٹی گارڈز پر رات کو سوتے وقت پتھروں اور ہتھوڑوں سے حملہ کرکے قتل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ملزم شیو پرساد کو مدھیاپردیش پولیس نے دارالحکومت بھوپال سے اس وقت گرفتار کیا جب اس نے ایک ہی طریقہ واردات سے چوتھے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھوپال سے قبل مدھیاپردیش کے دوسرے شہر ساگر میں تین سیکیورٹی گارڈز کو مختلف اوقات میں ایک ہی طریقے سے قتل کرکے ریاست بھر میں خوف پھیلا دیا تھا۔

ملزم نے پہلا قتل چند ہفتے قبل ساگر شہر میں ہی کیا تھا اور اس نے ایک چوکیدار کو رات کو سوتے وقت ہتھوڑوِں، پتھروں اور ڈنڈے سے چہرے اور سر پر حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

ملزم نے ایسے ہی مسلسل وقفے وقفے سے ساگر شہر میں مزید دو سیکیورٹی گارڈز کو بھی قتل کیا، جس کے بعد وہ دارالحکومت بھوپال منتقل ہوگیا۔

ملزم نے بھوپال میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور انہوں نے اسی طریقے کے تحت وہاں بھی ایک سیکیورٹی گارڈ پر رات کو سوتے وقت پتھروں اور ہتھوڑوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

بھوپال میں قتل کے چند دن بعد ساگر شہر کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تیسرے قتل کیے گئے سیکیورٹی گارڈ کا موبائل فون چوری کیا تھا اور اسی فون کے ڈیٹا کی مدد سے ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ملزم معروف کنڑ فلم سیریز ’کے جی ایف‘ میں کیے جانے والے قتل کے طریقوں سے متاثر ہوکر شہرت حاصل کرنے کے لیے سیریل کلر بنا اور اس نے صرف رات کو سوتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کو ہی قتل کیا۔

Comments

- Advertisement -