ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

لوڈ شیڈنگ 15 سے کم ہو کر 7گھنٹے پر آگئی،خواجہ آصف کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے کم ہوکر 6تا7 گھنٹے پر آگیا ہے، دسمبر تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے غیر ملکی سفیروں کو تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’جنوب سے شمال تک نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جارہی ہیں، جس کے ذریعے 4 ہزار  میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے، جو جلد مکمل کرلیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے 2018ء تک دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت میں قائم سیل صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور چوبیس گھںٹے کام کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں زیادہ بجلی گھریلو صارفین کو فراہم کررہی ہیں، سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں