اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ اسکرین پر خود کو دیکھ کر گھبرا جاتی ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں ہمایوں اشرف، زویا ناصر، خدیجہ سلیم اور ماہ نور شامل تھیں۔
’ماہ نور‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیر سے جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا، جبکہ پہلی قسط آج نشر کی جائے گی۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ملک عقیل، عدنان شاہ ٹیپو، آغا مصطفیٰ حسن، روبینہ اشرف، طالیہ جان، سلینا سپرا، علی خان، فاطمہ گوہر، انعم تنویر، ایمن شہزادی، رانا محبوب سلطان، معاذ اسحاق، رمشا عمران ودیگر شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: ماہ نور: ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کے ڈرامے کا ٹیزر جاری
ڈرامے کی کہانی نور کلام اور ہارون احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر عرشی علی اور حشام سید ہیں۔
خدیجہ سلیم نے کہا کہ میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں میں بہت نروس ہوں، پہلا لیڈ کردار اتنا جلدی آن ایئر آگیا ہے، میرے خیال سے 10، 12 دن کی شوٹنگ رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کاندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری ہے، ریٹنگ کی وجہ سے مطمئن ہوں لیکن اپنی وجہ سے پریشان ہوں کیونکہ اسکرین پر دیکھ کر تھوڑا سا گھبرا جاتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں خدیجہ سلیم نے کہا کہ میری کمزوری یہ ہے کہ کسی کی بات اگر بری لگ جائے تو میں دو ہفتے تک روتی رہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ زویا ناصر سے شوٹنگ کے دوران میری بہت اچھی دوستی ہوگئی ہے، سیٹ پر ماحول بہت ہی مثبت تھا۔
زویا ناصر نے کہا کہ سب نے مل کر اچھا کام کیا ہے، اسکرپٹ بہت شاندار ہے، ہر کردار حقیقی زندگی سے ریلیٹ کرتا ہے، ماہ نور اور خدیجہ سلیم بہت اچھی لگ رہی ہیں۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


