اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی کے مقبول گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ہمایوں اشرف (زین) اور خدیجہ سلیم (ماہ نور) نے مقبول گانے پر پرفارم کیا ہے۔

ویڈیو میں دونوں کی دلچسپ نوک جھونک بھی ہورہی ہے اور پھر دونوں ڈانس کرنے لگ جاتے ہیں۔

خدیجہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسا کہ آپ انہیں زینور کہتے ہیں۔‘

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداحوں کا دعویٰ ہے کہ ’دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کو خوبصورت جوڑا بھی قرار دے رہے ہیں۔

ایک بنگلادیشی مداح نے بھی لکھا کہ وہ بنگلادیس سے اس ویڈیو کو پسند کررہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’یہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ پیر سے جمعہ تک شب 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں