پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

غیرت کے نام پر ماموں نے اپنی بھانجی کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور(10 اپریل 2026): ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کی افسوسناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بھانجی کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں خاندانی بدنامی کے بہانے رشتہ دار، بشمول ماموں، اپنی بھانجیوں کی جان لے لیتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں