منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

خیر پور : جرگے کا فیصلہ ’’ایک سالہ بچی صغریٰ‘‘ کو ونی کی سزا سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی ضلعے میں بااثر وڈیروں کا جرگہ، ایک سالہ بچی کو ونی  کی سزا سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی علاقے خیر پور کے ضلعے ’’جانی برڑو‘‘ میں بااثر وڈیروں نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرگہ منعقد کیا۔

اس جرگے میں ’’ ایک سالہ بچی بے بی صغریٰ ‘‘ کو ونی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف متاثرہ اہل خانہ نے ایس ایس پی آفس خیر پور کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے جان کے تحفظ کی بھیک طلب کی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ چھ ماہ قبل ہمارے نوجوان محمد علی پر کاروکاری کا الزام لگا کرجرگہ کیا گیا، جس میں ملزم کی ایک سالہ بھتیجی ’’ بے بی صغریٰ‘‘ کو ونی کی سزا سناتے ہوئے اس کا زبردستی نکاح کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں وڈیروں کی جانب سے پورے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس موقع پرانہوں نے حکومت سندھ، آئی جی سندھ سمیت اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے بااثر وڈیروں کے خلاف کاروائی کریں اور ہمارے اہل خانہ کو انصاف فراہم کریں۔

واضح رہے اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں جرگے کے حکم پر ونی اور کاروکاری کے حوالے سے مختلف واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، جرگے کے تحت ہونے والا فیصلہ پاکستانی قانون کے تحت نہیں کیا جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں