خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں لاڑکانہ پل پرٹنڈو مستی کے قریب مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو مستی اور لاڑکانہ پل کے مقام پرمسافر وین اورٹرالر میں تصادم ہوا جس سے 5 مسافر جان کی بازی ہار گئےجبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت وڈیرو شیر اور علی گل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر تین کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی ٹنڈو مستی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسی اسپتال لایا گیا۔
شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ 24 دسمبر 2017 کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبرکو کراچی اور نوری آباد کے درمیان سپرہائی وے پر ٹرالر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔