جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

خیرپور: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا بہیمانہ قتل، گولیاں مارنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

یرپور: ٹنڈومستی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تاہم پولیس نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک دلخراش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے جرگے کے فیصلے کے بعد خاتون پر فائرنگ کر کے اسے بے دردی سے قتل کیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام متحرک ہو گئے، ایس ایس پی خیرپور نے بتایا کہ یہ ویڈیو چار روز پرانی ہے اور پولیس پہلے ہی کارروائی کا آغاز کر چکی تھی اور خاتون کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ دیگر فرار ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا "ایسے واقعات سندھ کی صوفی اور پرامن روایات کے منافی ہیں، خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔”

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں