تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’کیا بات ہے چوروں کی کہاں گیا مہنگائی مارچ‘

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار خالد انعم ایک بار پھر موجودہ حکومت پر برس پڑے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار خالد انعم نے ڈالر کی قدر 194 روپے پر پہنچنے حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیے اور انہیں مہنگائی مارچ یاد دلا دیا۔

خالد انعم نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194 روپے پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’کیا بات ہے چوروں کی کہاں گیا مہنگائی مارچ۔‘

اداکار خالد انعم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل شہباز شریف کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد بڑھانے کا اعلان آج واپس ہوگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپوزیشن کو پہلا یوٹرن مبارک ہو۔‘

یاد رہے کہ ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔

’اپوزیشن کو پہلا ’یوٹرن‘ مبارک ہو‘

مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے فیڈ گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔

Comments

- Advertisement -