پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

معروف اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار خالد حفیظ خان خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

خالد حفیظ خان پاکستان ٹی وی کے کامیڈی ڈراما Guest House میں مسٹر شمیم کا کردار کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر 90 کی دہائی میں مزاحیہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس نشر ہوا تھا، جس نے ناظرین کی ایسی توجہ حاصل کی تھی کہ آج بھی وہ اس کے دوسرے پارٹ کے منتظر ہیں۔

پانچ کرداروں پر مبنی اس ڈرامے میں خالد حفیظ اور ثروت عتیق نے مسٹر شمیم اور مسز شمیم کا کردار ادا کیا جبکہ محمد افضال نے جان ریمبو (خاکروب)،طارق ملک (مرحوم) نے مراد اور ناصر اقبال نے باؤ نوید (گیسٹ ہاؤس کے مینیجر) کا کردار ادا کیا تھا۔

راشد محمود کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

خالد حفیظ خان نے گیسٹ ہاؤس سے قبل پی ٹی وی سے نشر ہونے والے کئی ڈراموں میں کام کیا مگر انہیں ایسی پذیرائی نہیں ملی تھی، جتنی انہیں گیسٹ ہاؤس کے کردار (شمیم) کے نام سے پہچان ملی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں