The news is by your side.

Advertisement

خالد حسین نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقام پر نوجوان نے انسانیت کی مثال قائم کردی، خالد حسین گزشتہ پانچ روز سے امدادی ٹیموں کو کھانا، چائے اور پانی فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب طیارہ حادثے کا ایسا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا کہ انسانیت لرز کر رہ گئی تھی لیکن دوسری جانب ملیر کے ہی رہائشی خالد حسین نے سماجی خدمت سرانجام دے کر انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔

جائے حادثہ کے مقام پر متاثرہ گھروں میں ملازمت کرنے اور گاڑیاں صاف کرنے والا خالد حسین گزشتہ پانچ روز سے امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ٹیموں اور میڈیا ورکرز کی خدمت میں مصروف ہے۔

خالد حسین کبھی امدادی ٹیموں کو چائے لاکر پلارہا ہے تو کبھی پانی سے سیراب کررہا تو کبھی اپنی مدد آپ کے تحت کھانا فراہم کررہا ہے۔

خالد حسین کا کہنا ہے کہ وہ انسانی خدمت اپنے اہل محلہ کے تعاون سے انجام دے رہا ہے، اہل محلہ اس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور اسے چیزیں مہیا کررہے ہیں جس کی مدد سے وہ امدادی ٹیموں کو اشیاء ضروریہ فراہم کررہا ہے۔


خالد حسین کے ساتھ کارخیرمیں بہنوئی اور کزن بھی شامل، خالد حسین کرائے کے چھوٹے سے مکان میں بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ رہتا ہے اور گاڑیاں صاف کرکے گزر بسر کرتا ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ : 41 میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد

واضح رہے کہ کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 41 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جس کے بعد ان کی میتیں لواحقین کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ تا ہم ابھی تک باقی افراد کے شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں