تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ناراض اتحادیوں نے وزیراعظم کو کھری کھری سنادیں

وزیراعظم سے بی اے پی رہنما اور اسلم بھوتانی نے ملاقات کی اور شہباز شریف کو کھری کھری سناتے ہوئے شکایات کے انبار بھی لگا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے بی اے پی رہنما اور اسلم بھوتانی کی ملاقات کا احوال اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا، ملاقات کے دوران باپ اور آزاد اراکین نے شہباز شریف سے شکایات کے انبار لگا دیے اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ آپ ملنا گوارا نہیں کرتے اس لیے اسمبلی میں بات کرنا پڑی، ہمیں آپ سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے، آصف زرداری کی محبت میں آپکے ساتھ آئے مگر یہ محبت مہنگی پڑ رہی ہے، ہم اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں بلکہ حلقے کے لیے فنڈز مانگتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اسلم بھوتانی سے کہا کہ آپ کی محبت قائم رہنی چاہیے، تاخیر سے ملنے پر معافی چاہتا ہوں، وزیراعظم نے سیاسی ملاقاتوں کیلئے سیاسی امور کے ڈائریکٹر کی ذمے داری لگا دی۔

دوسری جانب اسی ملاقات میں بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ باپ رہنما خالد مگسی نے کہا کہ غیر مشروط آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں اہم فیصلوں کو پتہ نہیں ہوتا، مشاورتی عمل سے باہر رکھا جاتا ہے، انہوں ںے متنبہ کیا کہ ہمیں نظر انداز نہ کریں اور مشاورتی عمل سے باہر نہ رکھیں ورنہ یہ آپ کیلیے نقصان دہ ہوگا بی اے پی اپنے حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں کے کسی گلے شکوے کا کھل کر جواب نہ دے سکے اور خالد مگسی سے کہا کہ آئندہ مجھے براہ راست کال یا میسج کریں شکایت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مذکورہ دونوں اتحادی رہنما نظر انداز کیے جانے پر قومی اسمبلی میں بھی خاصے برہم ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور تحادی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے

خالد مگسی نے کہا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے رویے بدل لیں اور ہماری شکایت کا ازالہ کیا جائے جب کہ اسلم بھوتانی نے وزرا کے رویے پر کہا تھا کہ 2 ووٹوں پر کھڑی حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے اگر 10 ووٹوں کی اکثریت ہوتی تو پتہ نہیں یہ کیا کرتے، موجودہ حکومت سےکوئی اتحادی خوش نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیں اربوں روپے کے فنڈز دیئے، ان سے پی ٹی آئی بہتر تھی۔

Comments

- Advertisement -