تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز خالد منصور کون ہیں؟

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد خالد منصور کو بطور معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی سی پیک افیئرز خالد منصور کا عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر کام کا 4 دہائیوں پر مشتمل تجربہ ہے، انہوں نے توانائی، پیٹرو کیمیکل، فرٹیلائزرز اداروں میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے۔

خالد منصور کا چینی کمپنیوں بشمول ای پی سی کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا 30 سالہ تجربہ ہے، انہوں نے عالمی سطح پر ایگزون اور ایسو کیمیکل کے ساتھ بھی کام کیا۔

معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز عمان کے بھاوان گروپ، الجیریا کی سوناطراک آئل کمپنی کے ساتھ منسلک رہے، وہ حب پاور، اینگرو کیمیکل، فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدےسے مستعفی ‏

انہیں اینگرو کے پبلک پرائیویٹ پروجیکٹ، حبکو کے سی پیک پروجیکٹ لگانے کا تجربہ ہے جبکہ ورلڈ بینک، اے بی ڈی، ساشے، او ایف آئی ڈی سمیت متعدد اداروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

خالد منصور نے سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈی کی سربراہی کی، وہ حبکو، اینگرو، سندھ اینگرو کول، سوئی ناردرن کے ساتھ بھی منسلک رہے۔

معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز خالد منصور یونی لیور، نیشنل بینک، جاز، ویون کے ساتھ بطور ڈائریکٹر، چیئرمین آف بورڈ رہے، آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف نظرثانی معاہدوں، گردشی قرضوں کے لیے انہوں نے حل پیش کیے۔

خالد منصور نے اسٹیل مل کی بحالی کے لیے بھی متعلقہ وزارتوں کے ساتھ کام کیا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے پلاننگ کمیشن کے پروٹوکولز میں تبدیلیوں پر کام کیا، پلاننگ کمیشن کی توانائی کی سب کمیٹی کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ بھی فرائض انجام دیتے رہے۔

Comments

- Advertisement -