تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو کنونیر مقرر کردیا

کراچی : بہادرآباد میں موجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو تنظیم کا نیا کنونیر مقرر کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا جہاں متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو کنونیر نامزد کردیا گیا.

ذرائع کے مطابق بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزی دفتر میں رابطہ کمیٹی کے 33 اراکین اور 5 ڈپٹی کنونیر کے علاوہ سی ای سی کے اراکین بھی موجود تھے جب کہ فرازخٹک بھی پی آئی بی گروپ چھوڑ کر یہاں پہنچ گئے.

ایم کیوایم پاکستان کے نو منتخب کنونیر خالد مقبول صدیقی نے اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں گھر میں موجود کارکنان اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر پی آئی بی پہنچنے والوں کو بہادر آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے.


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو کنونیئرکے عہدے سے ہٹا دیا


خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی آئی بی پہنچنے والے کارکنان سابقہ کنونیر کے کہنے پر گئے تھے جس میں اُن کا کوئی قصور نہیں‌ تاہم اب نئے کنونیر کے کہنے پر بہادرآباد سے رابطہ کریں.

یاد رہے 5 فروری سے جاری ڈرامے کا ڈراپ سین رابطہ کمیٹی کی بہادر آباد میں کی گئی پریس کانفرنس میں ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر شپ سے ہٹا دیا گیا اور بعد ازاں ایک اجلاس میں اس عہدے کے لیے خالد مقبول صدیقی کا انتخاب عمل میں آیا.


سازش کے تحت ایم کیوایم حقیقی ٹوکے قیام کی بنیاد رکھ دی گئی، فاروق ستار


ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کو تنظیمی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے پوئے کنونیر شپ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے اور اس وقت پی آئی بی میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -