ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

مصطفیٰ کمال کے بیان کے بعد خالد مقبول کے حق میں وال چاکنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے حق میں وال چاکنگ کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے چیئرمین شپ سے متعلق بیان کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں مین خالد مقبول صدیقی کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔

وال چاکنگ، بہادرآباد ایم کیو ایم مرکز کے اطراف، کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور ضلع سینٹرل میں کی گئی ہے جس میں صرف خالد مقبول صدیقی کی عبارت درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خالد مقبول بانی متحدہ نہیں، میں بھی پارٹی چیئرمین شپ کے لیے الیکشن لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھ کہ کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اس وقت پارٹی کے "قانونی اور غیر قانونی” چیئرمین ہیں کیونکہ ان کی مدتِ عہدہ ختم ہو چکی ہے۔

یہ پڑھیں: خالد مقبول بانی متحدہ نہیں، میں بھی پارٹی چیئرمین شپ کے لیے الیکشن لڑوں گا، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن جا کر چوتھی بار اپنے عہدے کی مدت میں توسیع لی ہے اور اب وہ اکتوبر تک پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے آج تک کہیں نہیں سنا کہ کوئی پارٹی چیئرمین خود الیکشن کمیشن جائے اور کہے کہ میرے الیکشن کی تاریخ آگے بڑھا دیں، یہ پہلی بار ہے کہ ہمارا لیڈر خود الیکشن کمیشن جا کر ایکسٹینشن مانگ رہا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں