ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

(ن) لیگ کے سامنے کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سامنے کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے (ن) لیگی قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی لیکن اس ملاقات میں حکومت سازی اور مطالبات کے حوالے سے خبر درست نہیں ہے، حکومت سازی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کو درپیش خطرات اور اندیشوں پر بات ہوئی ہے، انتخابات نے ایک چیلنجنگ صورتحال پیدا کر دی ہے، اگر سیاسی نقصان بھی ہوتا ہے تو ریاست بچانے کی ضرورت ہے، حکومت سازی سے پہلے ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جو ملک بچانے کیلیے ہو۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ معاملہ اقتدار کا نہیں عوام کے اختیار کا ہے، ایم  کیو ایم کا جو بھی نمائندہ انتخاب جیتا ہے وہ عوام کے درمیان رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل بحرانوں کا شکار ہے، بوجھ اور ملبہ آخری حکومت پر آنا تھا اس میں ہم بھی شامل تھے، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی گورنر شپ کے مطالبے کے حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں، (ن) لیگ کے سامنے نہ کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں