جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

لیاقت آباد میں پی پی نےجونفرت پھیلائی اس کا جواب دیں گے‘ خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ امید تھی پیپلزپارٹی لوگوں کا دل جیتنے کی باتیں کرے گی لیکن پیپلزپارٹی نے لیاقت آباد میں دل جلانے والی باتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم بہادرآباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی شاید لیاقت آبادمیں پیپلزپارٹی اپنا دل بڑا کرے گی اور ماضی کو بھلائے گی۔

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد میں پی پی نے جونفرت پھیلائی اس کا جواب دیں گے، پیپلزپارٹی کے نفرت کے نعرے سے ملک کو دولخت کیا،آج تک پی پی کے اس نعرے سےعوام دکھی ہیں۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم بہادرآباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کوان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پی پی کرپشن معیشت اورلوٹی دولت کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اورمکان کی جگہ گولی کفن اورقبرستان دیا۔

ایم کیو ایم بہادرآباد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے شہری علاقوں سے کبھی مینڈیٹ نہیں ملا، پیپلزپارٹی نے دیہی علاقوں سے مہاجروں کو بے دخل کیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ کون سا خوف ہے جوآپ کولیاری میں جلسہ نہیں کرنے دے رہا، پیپلزپارٹی جواب دے لیاری کیوں نہیں جا رہی۔

ایم کیو ایم بہادرآباد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں بھول سکتے مئی1990میں پیپلزپارٹی نے کیا کیا تھا، 1994سے 1996 تک کراچی کے واقعات ہمیں یاد ہیں۔


ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ کراچی سے اس کا صفایا نہ ہوجائے‘ بلاول بھٹو

یاد رہے کہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، وہ بھلا کراچی کے مسائل حل کیسے کریں گے، ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ اس کا صفایا نہ ہوجائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں