جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار، ملزم ڈرامہ نگار سے ڈیڑھ کروڑ تاوان کا متقاضی تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگنے والے ملزم عثمان اصغر کو رائیونڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو فون کالز اور میسج کرکے تاوان مانگا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم عثمان نے خلیل الرحمان قمر کو آمنہ عروج کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

لاہور پولیس نے مذکورہ واقعہ نوٹس میں آن کے بعد اسکا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی تھیں، رائٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔

ملزم نے بار بار پیغامات بھیجے اور کالز کیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے طلب کیے دوسری صورت میں اس نے آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ انھیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھیں۔

خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمہ آمنہ عروج کی سزا معطل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں